پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نہ پارٹی چھوڑی ہے اور نہ سیاست بس تھوڑا وقفہ لیا ہے ،عوام کی خواہش کی قدر کرتا ہوں ،جلد ہی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے اور نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔
یاد رہے کہ جہانگیر ترین نے حال ہی میں پارٹی چھوڑنے اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
خیال رہے کہ گزشتہ سال پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے جماعت بنائی تھی، عام انتخابات میں پرویز خٹک اپنی نشستوں سے ہار گئے تھے اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنیز کے پی میں صرف 2 نشستیں حاصل کر سکی ہے۔