حلقہ پی پی 49 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار رانا فیاض نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے پر رانا فیاض اور وسیم قادر کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا ہم سب پاکستان کو خوشحال بنائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو در پیش چیلنجوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی تعاون کی سوچ سے ہوسکتا ہے۔
ملک جس اسٹیج پر اس وقت اقتدار ہمارے لیے اہم نہیں، مصطفیٰ کمال
رانا فیاض اور وسیم قادر کا کہنا ہے کہ ہم ن لیگ میں عوامی مفاد میں شامل ہوئے ہیں، رانا فیاض اور وسیم قادر نے ملک کی خدمت کرنے پر نواز شریف اور شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔