اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,900FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اگر پی ٹی آئی اکثریت رکھتی ہے تو آئے شوق سے حکومت بنا لے، شہباز شریف

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی وفاق میں اکثریت رکھتی ہے تو آئے شوق سے حکومت بنا لے۔

لاہور، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے آزاد اراکین اپنی اکثریت دکھا دیں تو ہم شوق سے اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر آزاد اراکین ہمارے ساتھ ملنا چاہتے ہیں تو کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، ہم آئینی حدود میں رہ کر ملکی مفاد کیلئے کام کر رہے ہیں، قومی مفاد کیلئے قربانی دینا ہو گی، ہر کسی کو برداشت سے کام لینا ہوگا، میں ابھی بھی اس پر قائم ہوں کہ میاں نواز شریف ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر کے بعد رانا فیاض بھی ن لیگ میں شامل

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پر الزامات کی بوجھاڑ کررہی ہے، دھاندلی و عوامی مینڈیٹ کو چرانے والے وغیرہ، 2018 میں ہمارے ساتھ بھی زیادتی کی گئی لیکن ہم نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں کی۔

اب رزلٹ آچکے ہیں، پہلی جماعت ن لیگ جبکہ پیپلزپارٹی دوسری سیاسی جماعت ہے، لہذا اگر آزاد امیدوار حکومت نہیں بناتے تو ہمیں تو بنانی ہے۔