پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق پیپلزپارٹی کیساتھ مذاکرات نہیں کر رہے۔
اڈیالہ جیل کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پی پی کی پیش کش کا بتایا، لیکن عمران خان نے مذاکرات سے منع کردیا، ہمارا ایک پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ ہم پاور پالیٹکس نہیں کریں گے۔
تمام سیاسی قوتوں کو آگاہ کیا ہے کہ ہم دوبارہ انتخابات کے خواہاں ہیں، جے یوآئی (ف)
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے مذاکرات ہوئے ہیں نہ ہوں گے، وزیراعظم کیلئے پی ٹی آئی کے نمبرز پورے ہیں لیکن جو جماعت مشکل سے 20 سیٹیں جیتی ہے، حکومت اسے دی جارہی ہے۔