جامشورو، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جے ڈی اے) کی رہنما فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں کہ پنجاب میں شیر خون چوس رہا ہے، تو سندھ میں کون چوس رہا ہے۔
فہمیدہ مرزا کا جامشورو مظاہرے میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم قربانیاں دینے کو تیار ہیں، جب تک سندھ کو حقوق نہیں دلائیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
غیر قانونی اخراجات کیس: سابق صدر فرانس کو 6 ماہ قید کی سزا
فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہربار سندھ کا سودا کر دیا جاتا ہے، آج بچے بچے کی انگلیاں آپ کی طرف ہیں، اتحاد میں تمام جماعتیں شامل ہیں، نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اتر چکا ہے، اب ہم حقیقی جمہوریت کیلئے جدو جہد کریں گے۔