اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

راجہ خرم شہزاد اور علی اعوان آزادی مارچ کیس میں بری

لاہور، نو منتخب ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم شہزاد اور تحریک انصاف کے سابق رہنما علی نواز اعوان آزادی مارچ اور دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر درج مقدمات میں بری ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے آزادی مارچ دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر درج مقدمات کی سماعت کی۔

ن لیگ نے ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات پر اصولی اتفاق کرلیا

عدالت نے ملزمان کی حاضری لگا کر بریت کا فیصلہ سنایا جبکہ غیر حاضر ملزمان کی حد تک کارروائی ملتوی کردی، مقدمات میں نامزد فیصل عارف، ناصر بادشاہ، ملک اخلاق اور دیگر ملزمان بھی بری ہوگئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن درخواست پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ سہالہ اور تھانہ لوہی بھیر میں مقدمات درج ہیں۔