لاہور، پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ شہزاد کو سعودی عرب سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما عالیہ شہزاد کو تھانہ سرور روڈ پولیس نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے تھانہ لٹن روڈ منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق عالیہ شہزاد 9 مئی توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس میں مطلوب اور تھانہ سرور روڈ میں درج ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔