وفاقی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اسحاق ڈار ایک بار پھر وزارت خزانہ کے امیدوار بن گئے ہیں۔
مصدق ملک اور محمد اورنگزیب بھی وزیر خزانہ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد ہو گا۔
اتحادیوں کو بھی وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے عبد العلیم خان، پاکستان مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین کی بھی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔
جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) نے کابینہ میں شامل ہونے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو مشیر، جہانزیب خان بھی دوبارہ معاون خصوصی بننے کا امکان ہے جبکہ بی اے پی (باپ) پارٹی کے خالد مگسی کو بھی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ منصوبہ بندی و ترقی کی وزارت احسن اقبال کو نہ ملنے کا امکان جبکہ رانا ثنااللہ کو بھی مشیر بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں۔