اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اس بات کو تسلیم نہیں کرنا کہ محسن نقوی اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد، وفاقی وزیر اعلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ بڑے توازن کیساتھ بنائی گئی اور محسن نقوی کو کسی کو ٹارگٹ کرنے کیلئے نہیں لایا گیا۔

اُسی دور میں تحریک انصاف نے 9 مئی کے حملے کر دیے جس پر کسی کو تو ایکشن لینا تھا اور تحریک انصاف کو محسن نقوی سے صرف یہی مسئلہ ہے، اس بات کو تسلیم نہیں کرنا کہ محسن نقوی اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں یا ہمارے نمائندے نہیں، وہ ایک متوازن وزیر داخلہ ہوں گے۔

latest urdu news

عطاتارڑ نے کہا ہے کہ کابینہ بڑے توازن کیساتھ بنائی گئی ہے، محسن نقوی کو کسی کو ٹارگٹ کرنے کیلئے نہیں لایا گیا، ان کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور وہ پرائیویٹ سیکٹر سے کروڑں روپے کی تنخواہ چھوڑ کر آر ہے ہیں جبکہ اسحاق ڈار اس لیے ہمارے وزیر خزانہ نہیں ہیں کیونکہ یہ سمجھا گیا کہ شاید وہ وزیر خارجہ کے طور پر بہتر کارکردگی دے سکیں۔