میرپور خاص میں سول اسپتال کے احاطے میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا۔
اسپتال کے احاطے میں بچے کو جنم دینے والی خاتون کے ورثاء کا کہنا ہے کہ خاتون زچگی کیلئے اسپتال آئی تھیں لیکن اسپتال میں جگہ نہ مل سکی۔
گزشتہ روز اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد میئر میرپور خاص نے واقعے کا نوٹس لے لیا، میئر عبدالرؤف غوری نے ایم ایس سول اسپتال سے 24 گھنٹے میں جواب طلب کرلیا۔