کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر قائم گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے نے خاتون اور 2 بچوں کی جان لے لی۔
فائر بریگیڈ آفیسر عبد الحق کے مطابق گھر میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
چیف فائر بریگیڈ نے بتایا کہ گیس دھماکے کے باعث گھر میں آگ لگ گئی تھی جسکی زد میں آکر خاتون اور 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق خاتون اور بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ گھر میں لگی آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔