لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رہنے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ روز اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی جسکا عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے ماحولیات سے متعلق اسکول کے بچوں کو ہفتے میں 1 روز پریکٹیکل کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر نصاب سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔
عدالت نے ریسٹورینٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔