اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,697FansLike
10,046FollowersFollow
622,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

وزیراعظم کی شہید کیپٹن احمد بدر کے والد سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید کیپٹن احمد بدر کے گھر تلہ گنگ پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کیپٹن احمد بدر کے والد کرنل ریٹائرڈ بدرالدین سے ملاقات کی اور دفاع وطن کے لیے ان کی عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔

latest urdu news

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ شہداء پوری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جانے دینگے، وزیراعظم نے شہید کے والد کرنل ریٹائرڈ بدرالدین کو گلے لگا لیا۔

دوسری جانب ہفتے کو میر علی حملے میں شہید کیپٹن احمد بدر کو گزشتہ روز تلہ گنگ کے آبائی قبرستان میں پورے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا تھا۔