اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان کو ریلیف ملے گا تو ویسے ہی ہمیں بھی ملے گا، مونس الہٰی

تحریک انصاف کے روپوش رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملے گا تو ویسے ہی ہمیں بھی ملے گا۔

سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو میرے، حماد اظہر، مراد سعید اور دیگر رہنماؤں کی واپسی کے امکانات ہوں گے۔

مونس الہٰی نے کہا کہ ہمارے لیے جیل اور ایف آئی اے والا نہیں بلکہ الگ پلان بنا ہوا ہے۔

latest urdu news

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے زیادہ کوششیں نہیں ہو رہی ہیں، ہم کور کمیٹی اور وکلاء کے ساتھ بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء کی توجہ صرف بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر ہونی چاہیے، وکلاء کی توجہ پریس کانفرنس، ٹاک شوز اور حلقے کی سیاست پر نہیں ہونی چاہیے۔