اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

کھیلوں سے بہت لگاؤ ہے، زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ انہیں کھیلوں سے بہت لگاؤ ہے، زمانہ طالب علمی میں وہ بیس بال ٹیم کی کپتان تھیں۔

مریم نواز کی زیر صدارت اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کھیلوں کے فروغ اور ٹریننگ کیلئے ملکی و غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

مریم نواز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نوجوان نسل نشہ میں پڑنے کے بجائے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپورٹس سہولیات کی حفاظت کیلئے منٹیننس ڈیپارٹمنٹ بنانے کی ہدایت کی، موسم گرما کی چھٹیوں میں بچوں کیلئے اسپورٹس کیمپس لگانے کا فیصلہ بھی کیا۔