اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

این اے 128: عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست پر بطور اعتراض سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرکے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست جسٹس علی باقر کو عدالت میں بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اسی نوعیت کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی تھی۔

latest urdu news

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

مزید خبریں