بلوچستان میں کوئلے کی کان میں بارش کا پانی داخل ہونے کے باعث 5 کان کن، کان میں پھنس گئے جنہیں بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
چیف مائنز اسپکٹر عبد الغنی کے مطابق کوئلہ کان میں برساتی پانی داخل ہونے سے 10 کان کن پھنس گے۔
ریسکیو آپریشن کے دوران 5 کان کنوں کو باہر نکال لیا گیا ہے، کان میں پھنسے ہوئے باقی 5 کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن رات گئے تک جاری ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ضلع دکی میں مسلسل 10 گھنٹے تک موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، سیلابی ریلہ دکی کے علاقے ناصر آباد میں افطار سے قبل کوئلے کی کان میں داخل ہوا۔