کوئٹہ، بلوچستان کی سینیٹ نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع اور پیپلزپارٹی کے بلاول مندوخیل بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشستوں پر 7، خواتین کی 2 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔