لاہور، پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو میانوالی میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جیل حکام ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کریں گے۔
میانوالی پولیس صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔