راولپنڈی، بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی آج سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی کو سیکیورٹی میں بنی گالہ سے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کررہے ہیں۔
نیب کی جانب سے پیش 10 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں، 5 گواہوں پر جرح بھی مکمل کی جاچکی ہے، عدالت نے جرح کے لئے آج مزید گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔