لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیدیا۔
عدالت میں پرویز الٰہی، مونس الٰہی سمیت دیگر کو ضمنی الیکشن کی اجازت دینے کیخلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی، عدالت نے ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو انتخابات کیلئے اہل قرار دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا، پی پی 32 سے چوہدری محمد ارشد نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی سمیت دیگر کو الیکشن لڑنے کی اجازت حقائق کے برعکس دی گئی۔