گجرات کے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گر گئی جس سے وارڈ میں زیر علاج 1 خاتون سمیت 2 مریض جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
گجرات کے عزیز بھٹی شہید اسپتال کی پہلی منزل پر واقع سرجیکل وارڈ میں مریض زیر علاج تھے کہ اچانک چھت گر گئی جس متعدد مریض زخمی ہوگئے۔
ایم ایس کے مطابق ریکسیو عملے نے فوری طور پر زخمی مریضوں کو ملبے سے نکال کر دوسرے وارڈ اور باہر منتقل کیا، واقعے میں زیر علاج ایک خاتون سمیت 2 مریض جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
بجلی بقایا جات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی جاری
اسپتال ذرائع کے مطابق تزئین و آرائش کرنے کیلئے پلرز کو چھوٹے کرنے کی کوشش کی گئی جسکے باعث سرجیکل وارڈ کی چھت کمزور پڑنے سے گر گئی، دوسری جانب صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے سی اینڈ ڈبلیو کے ریسرچ ونگ کو انکوائری کرنے کی ہدایت کردی۔
مرمت کے حوالے سے حفاظتی انتظامات نہ کرنیوالے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، ادھر وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیکرٹری صحت سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور انکوائری کا حکم دیا، غفلت اور کوتاہی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔