لاہور، حکومت نے 5 منافع بخش پاور کمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار کرلیا۔
ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق جن پاور کمپنیوں کی نجکاری ہوگی ان میں لیسکو، فیسکو، میپکو اور گیپکو شامل ہیں جب کہ پہلے مرحلے میں ان کمپنیوں کے نئے بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
12 رکنی بورڈ نے حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو سمری بھجوا دی ہے اور یہ 12 ممبران ہی پانچوں بورڈز کے ڈائریکٹر ہوں گے اور یہی ارکان نجکاری سمیت تمام معاملات دیکھیں گے۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
ذرائع کے مطابق پہلے نقصان والی کمپنیوں کی نجکاری کی وزارت توانائی کی تجویز مسترد کردی گئی ہے، جبکہ ڈسکوز نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔