اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آباد، قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی نیب ریفرنس واپس لے لیا، جس پر انہیں عدالت نے ریفرنس سے بری کر دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے شاہد خاقان عباسی اوردیگر کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی جس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پراسکیوٹر نیب اظہر مقبول عدالت میں پیش ہوئے جب کہ شاہدخاقان کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے، اس دوران نیب کی طرف سے درخواست دائر کی گئی جس میں نیب نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی استدعا کی۔

عدالت نے نیب ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو ریفرنس سے بری کردیا۔

امبانی جیسی شادی پاکستان میں ہوتی تو پہلی مبارکباد نیب کی آتی، گورنر سندھ

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی نیب ریفرنس چند سال  پہلے کیا گیا تھا جس میں سابق وزیراعظم پر 16 نومبر 2020 کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔