اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

8 لاکھ سے زائد پاسپورٹ کی پرنٹنگ التوا کا شکار، بیک لاک ختم کرنے کیلئے فنڈز جاری

اسلام آباد، وزارت خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاک ختم کرنے کیلئے فنڈز جاری کردیے۔

پاسپورٹ آفس کے ذرائع کے مطابق پرنٹنگ مشینز اور ای سپورٹ مشینز کی خریداری کے ٹینڈرز کا انٹرنیشنل اشتہار دیدیا گیا ہے جب کہ چھپائی میں استعمال ہونیوالے لیمی نیشن پیپرز کے ٹینڈرز کابھی انٹرنیشنل اشتہار جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ مشینری اور لیمینیشن پیپر کی خریداری مکمل ہوتے ہی بیک لاک ختم ہوجائے گا، اس وقت 8 لاکھ سے زائد پاسپورٹ کی پرنٹنگ التوا کا شکار ہے۔

urdu news today

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کے مطابق ماہانہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے جب کہ روزانہ کی بنیاد پر پاسپورٹ اجرا کی 40 سے 45 ہزار درخواستیں آرہی ہیں۔

مزید خبریں