اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پشاور میں لوڈشیڈنگ:عوام نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر بجلی کھول دی

ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں بجلی کی بندش سے تنگ شہریوں نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر خود بجلی بحال کردی۔

پشاور کے شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کی قیادت میں ہزارخوانی گرڈ اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران علاقہ عمائدین اور دیگر رہائشی گرڈ اسٹیشن کے اندر موجود رہے۔

رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ تمام فیڈرز جاکر بجلی بحال کرائیں گے، علاقہ عمائدین گرڈ اسٹیشن میں بجلی بحال رکھیں گے، ہماری بجلی بند ہوگی، تو سب کی بجلی بند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں 8 ماہ بعد میٹر لگایا جاتا ہے اور 80 ہزار کا بل بھیج دیا جاتا ہے۔

کل شیخ محمدی فیڈر بند کروں گا تو اسلام آباد تک فیڈر بند ہوجائیں گے۔

latest urdu news