اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جمشید دستی کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید دستی کیخلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے اور سرکاری کاموں میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مظفر گڑھ، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے اور سرکاری کاموں میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمشید دستی اور ان کے 20 ساتھیوں کے خلاف تھانہ صدر مظفر گڑھ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ثناء اللہ ریاض نے مراد آباد میں سبزی اور مرغی فروشوں پر مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر جرمانے عائد کیے۔

ایف آئی آر کے مطابق جمشید دستی نے جرمانے کی رسیدیں پھاڑ دیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو دھمکیاں بھی دیں۔

جمشید دستی 15 سے 20 ساتھیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور رکن قومی اسمبلی نے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا کر کار سرکار میں مداخلت کی۔

latest urdu news