اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پنجاب حکومت کی بیکری مالکان کو قیمتوں میں کمی کیلئے آج کی ڈیڈلائن

لاہور، پنجاب حکومت نے بیکری مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے لیے مالکان کو آج کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک بلال یاسین کی صدارت میں بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کیلئے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری خوراک پنجاب، ڈی جی فوڈ اتھارٹی، ڈی جی انڈسٹریز، ڈپٹی کمشنر لاہور شریک تھے جبکہ اہم اجلاس میں بیکری ایسوسی ایشن اور 21 مشہور برینڈز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق صوبے میں فائن آٹے اور سفید آٹے کی قیمتوں میں 47 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آٹے اور فائن میدے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے تاہم بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے کی کمی نہیں ہوئی۔

بیکری مالکان کو 27 مئی تک قیمتیں کم کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس ڈیڈ لائن کے بعد قیمتوں میں کمی کے لیے بلاتفریق آپریشن کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی ڈبل روٹی کی قیمت 70 سے 90 روپے تک کم ہونے کا امکان ہے جبکہ کیک، بسکٹ، بن اور پائی اس سے کہیں زیادہ مہنگے ہیں۔

ذرائع محکمہ خوراک نے بتایا ہے کہ ہوٹل والوں کو بھی قیمتوں میں کمی لانا ہوگی۔

latest urdu news