اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

علی شیخانی کا نصراللہ گڈانی کے لواحقین کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان

امریکی پاکستانی اور ریپبلکن پارٹی کے رہنما علی شیخانی نے سندھ کے شہر میرپور ماتھیلو میں قتل ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

ٹیکساس سے فون پر بات کرتے ہوئے علی شیخانی نے اس مشکل وقت میں غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے دل بھی اتنے ہی غمزدہ ہیں جتنے نصر اللہ گڈانی کے اہل خانہ کے ہیں۔

علی شیخانی نے مقتول صحافی کے لواحقین کو فوری طور پر 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ قلم کی عظمت کا علم بلند کرنے والوں کے لیے ایک چھوٹا سا عطیہ ہے۔

امریکی پاکستانی تاجر علی شیخانی نے کہا کہ وہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے اور مقتول صحافی کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گے۔

علی شیخانی نے اسی ماہ کے وسط میں کراچی کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری سے ملاقات کی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات کی تعلیم میں بہتری کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی اسی تقریب میں شمیم شیخانی اور نجی فلاحی ادارے کے درمیان کراچی میں مفت کینسر اسپتال کی تعمیر کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

علی شیخانی نے کہا کہ انہوں نے خیراتی ادارے کے سربراہ سے کہا وہ صحافی کے اہل خانہ کو فوری طور پر 1 کروڑ روپے دیں۔

علی شیخانی کا تعلق امریکا کی ریاست ٹیکساس سے ہے، وہ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے فورٹ بینڈ کاؤنٹی سے الیکشن لڑرہے ہیں، یہ انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے، علی شیخانی 5 مارچ کو امیدوار نامزد کیے گئے تھے تاہم ان کے ڈیموکریٹ حریف کا چناؤ اس ماہ کی 28 تاریخ کو ہوگا۔

latest urdu news