اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مسلم لیگ ن کے نئے صدر کا انتخاب آج ہوگا

لاہور، مسلم لیگ ن کے نئے صدر کا انتخاب آج ہوگا جس میں نواز شریف سمیت 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگیاں جمع کروا دی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا، نواز شریف مسلم لیگ ن پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں۔

رانا ثناء اللہ پارٹی کی 5 رکنی الیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، پارٹی کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے مسلم لیگ کو قائداعظم کے بعد مقبول ترین جماعت بنایا۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نواز شریف کسی سے ناراض نہیں بلکہ متحرک کردار ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ (ن) سے مراد نواز شریف ہے اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ پارٹیاں نواز شریف کے نام پر مکمل متفق ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، شاہد خاقان عباسی صدارتی انتخاب کے لیے دستاویزات بھی جمع کرا سکتے ہیں۔

latest urdu news