اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر، پشاور موٹروے بلاک کردی

پشاور، گرمی کے باعث ملک میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں میں بجلی کی بندش 14 گھنٹے تک جاری رہی۔

پشاور میں بجلی کی بندش کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے ایم ون موٹر وے کو بلاک کردیا اور سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کا دورانیہ ناقابل برداشت حد تک پہنچ چکا ہے، ذمہ داران کے آنے تک یہ سڑک بلاک رہے گی۔

ادھر ملک کے بڑے شہروں میں بجلی کی طویل بندش سے لوگ پریشان ہیں، اسی لیے کراچی کے بعض علاقوں میں گزشتہ شب سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے اور یہ بندش 12 گھنٹے سے کم کر کے 10 گھنٹے تک کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں آج اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

latest urdu news