اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شہباز شریف کی لوڈ شیڈنگ کو فوری ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لوڈ شیڈنگ اور بجلی چوری روکنے کے امور پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت لوڈ شیڈنگ اور بجلی چوری روکنے کے متعلق اجلاس میں وزارت توانائی نے بریفنگ دی کہ وزیراعلیٰ کے پی نے اپنے صوبے میں بجلی چوری روکنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے، تمام ریاستی اداروں کا فرض ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی کمی میں اپنا کردار ادا کریں۔

وزارت توانائی نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ وزیراعلیٰ کے پی نے بھی بجلی چوری اور لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ کے پی کے سے ہونیوالی ملاقات میں پیشرفت کو بھی سراہا ہے۔

latest urdu news