لاہور(اسپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا۔کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے مرحلے کے دوران 15 میچز کھیلے گئے ہر ٹیم نے 5 میچز کھیلے ۔ملتان سلطانز نے ٹائیٹل کا دفاع کرتے ہوئے پہلے مرحلے کے پانچوں میچز میں کامیابی حاصل کر کے 10 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں: پولیس اہلکاروں نے ڈکیتی کا پیشہ اپنا لیا، ایک اور واقعہ منظر عام آگیا
اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز تین تین میچز میں فتح یاب ہونے کے بعد پوائنٹ ٹیبل پر دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی تاحال دو ،دو میچز ہی جیتنے میں کامیاب ہو سکے ہیں ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر پوائنٹ ٹیبل پر چوتھے اور زلمی 5ویں نمبر پر ہیں ۔کراچی کنگز کے حصے میں تاحال کوئی کامیابی نہیں آ سکی پانچوں میچز میں شکست کے بعد کراچی کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر ہے۔پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کا آغاز 10 فروری سے لاہور میں ہوگا۔اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ تمام ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں ۔پی ایس ایل 7 کا فائنل 27 فروری کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔