اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

گال ٹیسٹ دوسرا روز: سری لنکاکے378 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں دوسرے روز کے آغاز پر ہی سری لنکا کی پوری ٹیم 378 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔جواب میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر15 رنز بنا لیے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی ایننگ میں بیٹنگ کے آغاز پر ہی قومی ٹیم کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ میچ میں بہترین پرفارمنس دکھانے والے اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق بغیر کوئی رنز بنائے اشیتا فرنینڈو کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔کپتان بابر اعظم 7 جبکہ امام الحق15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہیں دیکھا، عمران کا بیان صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے: عون چوہدری

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ او یاسر شاہ نے3،3 جبکہ محمد نواز نے2 اور نعمان علی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکاکی جانب سے پہلی ایننگ میں دنیش چندی مل نے80،اوشادہ فرنینڈو نے50،نیروشان نے51،دیمتھ کرونا رتنے نے40 جبکہ اینجلو میتھیوز نے 42 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیزر میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔