شائقین کرکٹ نے حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعودکو حارث کیلئے خوش قسمت قرار دے دیا ۔
ہفتے کو پاکستان نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ۔
کیویز نے مقرر ہ 5ہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے ،گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
پاکستان نے ہدف فخر کی شاندار 180 رنز کی بدولت باآسانی پورا کر لیا ،اس میچ کو دیکھنے کیلئے حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود بھی میدان میں موجود تھیں ۔
یہی وجہ ہے کہ شائقین نے کرکٹ نے اہلیہ کو حارث رؤف کیلئے خوش قسمت قرار دیا ، حارث نے پنڈی کی بے جان پچ پر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 10 اوورز میں 78 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کر لیں ۔
مداحوں کا خیال ہے کہ اہلیہ کی میدان میں موجودگی حارث کیلئے خوش قسمتی کا باعث بنی ۔
Even without all the makeup and glam Haris Rauf’s wife is beautiful MA 😍pic.twitter.com/bPNLQLiDvL
— Aziz (@A_officialk1) April 29, 2023
پچ میں ایک ایسا لمحہ بھی آیا کہ جب مزنا بڑی اسکرین پر دیکھائی دیں تو حارث رؤف نے اسی دور میں وکٹ بھی لے لی، شوہر کی شاندار بولنگ پر مزنا بھی لطف انداز ہوئیں۔