اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

آسٹریلیا کےہاتھوں شکست، بھارتی شائقین رو پڑے

 

آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کا ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی شائقین رو پڑے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بھارتی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں ناکام رہی، فائنل میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ اور لبوشین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر کر ورلڈ کپ 2023 کا ٹائٹل آسٹریلیا کے نام کروا دیا۔

آسٹریلیا کی اس فتح نے بھارتی شائقین کو مایوس کر دیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک مداح کو میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مداح نے روتے ہوئے کہا کہ ”ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہیں“، ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہماری ٹیم ایک بار پھر مضبوط بنیں گے۔

چاچا کرکٹ سمیت پاکستانی شائقین کرکٹ بھارتی ویزا سے محروم

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی بھی فائنل میں ہار کے بعد روپڑے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فائنل میں شکست کے بعد بھارتی بول محمد سراج کو دیگر کھلاڑیوں کو روتے ہوئے دیکھا گیا، بھارت کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں بھی بظاہر آنسو دکھائی دیے۔