اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کو کتنےملین پاؤنڈز ملے؟

ورلڈکپ میں فتح نے آسٹریلین ٹیم کو مالا مال کر دیا، آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 3.42 ملین پاؤنڈ ملیں گے۔

آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹ سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، ٹرافی کے ساتھ آسٹریلوی ٹیم کوکامیابی پر 3.2 ملین پاؤنڈ انعامی رقم بھی ملے گی۔
بھارتی ٹیم کو 1.6 ملین پاؤنڈ کا چیک ملا۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کو فی کس 6 لاکھ 42 ہزار پاؤنڈ ملیں گے۔

ایونٹ میں شریک دوسری ٹیموں کو فی کس 80 ہزار پاؤنڈ ملیں گے تاہم اس کے ساتھ گروپ راؤنڈ میں ہر کامیابی پر 32 ہزار پاؤنڈ الگ سے ملنے ہیں۔

بھارتی شائقین کی آسٹریلوی بلےبازکی بیوی کوریپ کی دھمکیاں

پاکستان ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں 9 میں سے 4 میچز میں کامیابی حاصل کی، جس کی بدولت اسے مجموعی طور پر 2 لاکھ 8 ہزار پاؤنڈ ملیں گے۔

آسٹریلیا کی مجموعی انعامی رقم 3.42 ملین ڈالر بنے گی جبکہ فائنل سے قبل کھیلے گئے اپنے تمام میچز میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کو مجموعی طور پر 1.89 ملین پاؤنڈ ملیں گے۔

ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 8 ملین پاؤنڈ تھی۔