اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,085,445FansLike
10,011FollowersFollow
594,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سری لنکا کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے سری لنکا کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق سری لنکا سیریز اور انٹرنیشنل ایونٹس کھیل سکتا ہے تاہم کرکٹ سری لنکا کے تمام معاملات کرکٹ کونسل خود دیکھے گی۔

یاد رہے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں سری لنکن ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باعث سری لنکن وزیر کھیل نے پورے بورڈ کو فارغ کر دیا تھا ۔

ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کو کتنےملین پاؤنڈز ملے؟

کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت پر آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا تھا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجونا راناٹنگا نے اس معاملے پر بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔