اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,510FansLike
10,045FollowersFollow
622,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

جلد ٹیپ بال کا ورلڈ کپ بھی ہو گا:سرفراز احمد

سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیپ بال کرکٹ کی مقبولیت دیکھ کر کہہ سکتاہوں کہ جلد ٹیپ بال کا بھی ورلڈ کپ ہو گا۔

کراچی ٹپ بال پریمیئر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کا آغاز بھی کراچی سے ہوا تھا اس طرح ٹیپ بال بھی کراچی کی پہچان ہے۔

کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کا سیزن تھری یکم تا 16 دسمبر 2023 کراچی میں کھیلا جائے گا ۔

سری لنکا کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

پلیئر ڈرافٹ اور ٹرافائی کی رونمائی کی تقریب منگل کو منعقد ہوئی جس میں جاوید میانداد اور سرفراز احمد بھی شریک ہوئے۔

مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی ٹیپ بال پریمئیر لیگ کا انعقاد خوش آئند عمل ہے۔

ٹیپ بال کراچی میں کرکٹ کا چہرہ ہے جو گلی کوچوں اور سڑکوں پر کھیلی جاتی ہے۔