پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہم آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں کسی کا منہ بند کرانے نہیں آئے، ایسی کرکٹ کھیلیں گے جو دونوں ملکوں کے فینز کو پسند آئے۔
آسٹریلیا میں پرائم منسٹر الیون کے ساتھ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنا ہو گی، بولرز کو 20 وکٹیں لینی پڑیں گی تا کہ ہم پلان پر عمل درآمد کر سکیں۔
سڈنی ایئرپورٹ پر پاکستانی کرکٹرز کیساتھ ناروا سلوک، ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بولنگ کے بہترین آپشن موجود ہیں، سڈنی میں بال ریورس ہوتا ہے اس لیے وسیم جونیئر کو ساتھ لائے ہیں۔ خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپن کریں گے، بابر اعظم نمبر 4 پر کھیلیں گے، سرفراز کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں کسی کا منہ بند کرنے نہیں آئے، ہمارے بارے میں ہر کسی کو رائے رکھنے کا حق نہیں، میں نے ہمیشہ چیلنجز کو قبول کیا ہے۔ یہ سیریز ایک چلینج ہے اور یہ اچھا موقع ہے۔
اقرار الحسن نے یوٹیوبر عروسہ خان سے تیسری شادی کر لی
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ بدھ کے روز سے کینبرا میں کھیلا جائے گا جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔
تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔