نیوزی لینڈ کے خلاف میرپور ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر مشفیق الرحیم انوکھے انداز میں آؤٹ ہونے والے پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر بن گئے
نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشفیق الرحیم نے بال کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی، جس پر امپائرز نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے مشفیق الرحیم کے خلاف آؤٹ کی اپیل کی تو فیلڈ امپائرز نے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیج دیا، ٹی وی پر ری پلے دیکھنے کے بعد امپائرز نے جان بوجھ کر گیند ہاتھ سے روکنے پر بلےباز کو آؤٹ قرار دیا۔
آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، لوگوں کے منہ بند نہیں کرانے آئے:شان مسعود
آئی سی سی قوانین کے تحت کوئی بھی کھلاڑی گیند کو ہاتھ کے ذریعے وکٹ میں جانے سے نہیں روک سکتا ہے۔
اگر بلےباز جان بوجھ کر ایسا کرتا ہے تو اسے آؤٹ قرار دیا جائے گا۔ مشفیق الرحیم نے 83 گیندوں پر 35 رنز اسکور کیے تھے۔