قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ پی ایس ایل کے آغاز تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔
لاہور میں سکول کی تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ سے ملاقات ہوئی ہے ان کا ری ہیب اچھا چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شان مسعود ڈومیسٹک کے اچھے کھلاڑی ہیں ان کو پہلے متواتر موقع نہیں دیا گیا۔
آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، لوگوں کے منہ بند نہیں کرانے آئے:شان مسعود
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی 20 کے بہترین کھلاڑیوں کو بلائیں گے، کیمپ میں نیشنل ٹی 20 اور ڈومیسٹک کے بہترین پرفارمرز کو موقع دیا جائے گا۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ 25 دسمبر تک نیوزی لینڈ ٹور کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔
انہو ں نے ویمن کرکٹ ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد بھی پیش کی۔