قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی انجری کا شکار ہو گئے
آسٹریلیا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ کے تیسرے روز آٹھویں اوور کے دوران ابرار احمد کی ٹانگ میں کنچھاؤ محسوس ہوا جس کے بعد انہیں آرام کے لیے بھیج دیا گیا۔
شاہد آفریدی نے شاہین کو قومی ٹیم کا اہم ہتھیار قرار دیدیا
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بولر کو ایم آر آئی اسکین کے لیے اسپتال بجھوایا گیا ہے، ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد میڈیکل بورڈ تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔
ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف 3 دنوں میں 27 اوورز کرانے کے بعد 80 رنزکے عوض ایک وکٹ حاصل کی ہے۔