اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اسد شفیق نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

قومی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو قومی ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر ساتھی کھلاڑیوں نے گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا۔

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کیلئے کوئی دباؤ نہیں تھا ،مصباح الحق سب سے بہترین کپتان ثابت ہوئے۔

ابرار احمد انجرڈ، ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

اسد شفیق نے مزید کہا کہ پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کی ہے، تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

واضح رہے کہ اسد شفیق نے تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، اسد شفیق نے 77 ٹیسٹ، 60 ایک روزہ میچز اور 19 ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں