آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی آل راؤنڈ کیمرون گرین نے کووڈ کیساتھ ٹیسٹ میں شرکت کی۔
برسبین میں ہونیوالے اس میچ میں کیمرون گرین پروٹوکولز کے مطابق ٹیسٹ میچ میں شریک ہیں۔
وہ دیگر کھلاڑیوں سے الگ رہتے ہیں، اسکے علاوہ گراؤنڈ میں بھی کیمرون گرین کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملاتے۔
برسبن ٹیسٹ سے قبل کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
اس سے قبل ٹریوس ہیڈ کووڈ سے چھٹکارا پا چکے ہیں، خیال رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے نائٹ برسبین ٹیسٹ کا آج پہلا روز ہے۔