اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

شاہ برادرز پی ایس ایل کی ایک ہی ٹیم میں شامل کیوں؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 بار کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نویں ایڈیشن میں شاہ برادرز کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ بتادی۔

انٹرویو دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ فرنچائز کیلئے تینوں بھائیوں کا انتخاب محض ایک کرکٹنگ فیصلہ تھا، تینوں بالرز مختلف ہیں لیکن انکی ایک ٹیم میں موجودگی ہمیں فائدہ پہنچائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں حنین شاہ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ انڈر-19 ورلڈ کپ میں عبید شاہ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان کیلئے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس،عمران خان بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر

مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ تینوں کرکٹرز کو ایک ساتھ بالنگ کرواتے ہوئے دیکھنا دلچسپ لمحہ ہوگا۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ فرنچائز میں شمولیت پر کہا تھا کہ دونوں بھائیوں نے ڈومیسٹک اور انڈر-19 ٹیم میں پرفارمنس دیکر جگہ بنائی ہے، یہ کہنا غلط ہوگا کہ میری وجہ سے اسکواڈ میں منتخب ہوئے۔