انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کرکٹر بین اسٹوکس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔
انگلش بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس نے ورلڈ کپ کی سلیکشن میں دلچسپی نہ رکھنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انکا اولین فوکس بولنگ کیلئے مکمل فٹ ہونا ہے۔
ای سی بی کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس نہ صرف سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز بلکہ مستقبل کیلئے فٹ ہونے کے خواہاں ہیں۔