اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا

لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا۔

آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان آج متوقع تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج بابر اعظم کی قیادت میں 15 رکنی قومی ٹیم اسکواڈ کا اعلان کرنا تھا لیکن اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے قومی ٹیم کے انتخاب کے عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر اعتراض نہیں کیا لیکن باقاعدہ ملاقاتیں نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور سلیکشن کمیٹی سے اس معاملے پر لکھے گئے خط میں جواب طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کو ٹیم سلیکشن میٹنگ کے منٹس فراہم نہیں کیے گئے جس کے بعد انہوں نے معاملے سے آگاہ کرتے ہوئے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان سلیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

latest urdu news