البرٹا: کینڈا جیسے ترقی یافتہ ملک کے سوئمنگ پول میں بھی بڑے پیمانے پر انسانی پیشاب کی موجودگی کا انکشاف ہواہے۔
جامعہ البرٹا نے اس ضمن میں کینڈا کے دو بڑےشہروں کا سروے کیا ہے ، سروے میں 31 چھوٹے بڑے سوئمنگ پول میں پانی کے 250 نمونے جمع کئے گئے، بعد ازاں تجربہ گاہ میں انکا تجزیہ کیا گیا ہے ۔
شائع شدہ نتائج کے تحت اولپمک سائز سوئمنگ پول سے ایک تہائی یعنی 830000 لیٹر والے سوئمنگ پول میں 75 لیٹر تک پیشاب موجود ہو سکتا ہے ، جبکہ اس چھوٹے سوئمنگ پول میں تقریباََ 30 لیٹر تک پیشاب کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔
یہ تحقیق جرنل آف اینوائر مینٹل اینڈ ٹیکنالوجی لیٹرز میں شائع ہو ئی ہے ، اس میں زور دیا گیا ہے کہ اس رجحان کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ انسانی سرگرمی سے سوئمنگ پول کے صاف پانی میں طرح طرح کے کیمیائی اجزاء اور جراثیم بھی جمع ہو رہے ہیں ، اس سے انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔