اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,510FansLike
10,045FollowersFollow
622,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

کدو میں سوار شخص کی ریکارڈ بنانے کی کوشش

 

میساچوسٹس، ایک امریکی شہری نے کدو کی کشتی بنا کر کنیکٹیکٹ دریا میں64.37 کلو میٹرکا فاصلہ طے کرکے ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔

امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر فلورینس سے تعلق رکھنے والے ڈیوروٹھ اسٹین نے 464 کلو وزنی کدو کو اندر سے کھوکھلا کرکے وقتی کشتی بنایا اور ڈیئر فیلڈ سے ہولیو کے تک 64.37کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرکے کدو میں سوار ہو کر طویل فاصلے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

یہ ریکارڈ فی الحال امریکی ریاست نیبراسکا سے تعلق رکھنے والے ڈوانے ہینسن پاس ہے جنہوں نے 2022 میں 60.35 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔

غزہ،پلیٹ میں دال کیلئےترستےبچوں کی وائرل ویڈیو نےدل چیردیا

ریاست مشوری کے شہر لیبنن سے تعلق رکھنے والے اسٹیوکیو نے گزشتہ ماہ 61.7 کلو میٹر طے کیا لیکن انکی کوشش کی ابھی گینیز ورلڈ ریکارڈز کیجانب سے تصدیق کی جانے باقی ہے۔